Friday, October 1, 2010

A Salute To Farooq ahmed


http://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzad

http://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzad
 

http://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzad
 



http://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzad


http://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzadhttp://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzadhttp://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzadhttp://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzad



http://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzad

http://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzad
 

http://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzad






http://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzad 



To READ This Article Online Please Visit http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/09/100917_wusat_diary_32.shtml
Must Read Article ...
http://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzad
آج میری ملاقات جن لوگوں سے ہوئی ان میں توغی روڈ کے فٹ پاتھ پر آئس کریم بیچنے والے فاروق احمد بھی ہیں۔میں نے اب تک کی پیشہ ورانہ زندگی میں بڑے بڑے پاگل دیکھے ہیں لیکن فاروق جیسا پاگل پہلی دفعہ ٹکرایا۔


’ساٹھ برس پہلے جب ہمارا خاندان کوئٹہ میں آ کر آباد ہوا تو میرے والد گوشت بیچا کرتے تھے۔میں چوّن سال پہلے اسی شہر میں پیدا ہوا۔ میٹرک تک تعلیم حاصل کی پھر سرکاری محکموں میں مشینری کی سپلائی کے چھوٹے موٹے ٹھیکے لینے شروع کر دیے۔ برسوں یہی کام کرتا رہا۔ اب سے دس برس پہلے خدا سے دعا کی کہ میری ٹھیکیداری سے جان چھڑا دے۔اس کام میں بہت جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔خدا نے اس کا سبب ایسے پیدا کیا کہ ایک دن میری ایک آرڈر کے سلسلے ایک ایس ڈی او سے منہ ماری ہوگئی ۔اس نے اتنی بدتمیزی کی کہ میں نے اسے ٹھوک پیٹ دیا۔یوں میں بلیک لسٹ ہو کر سڑک پر آگیا۔ایسی نوبت آگئی کہ ایک دن گھر میں بچی کے دودھ کے پیسے بھی نہیں تھے۔

اس روز بیوی نے کہا تم آئس کریم کیوں نہیں بیچتے۔میں تمہیں آئس کریم بنا کر دیتی ہوں۔میں نے اسے کچھ پیسے ادھار لے کر دے دیے۔لو جی اس نے اتنی لذیذ آئس کریم بنائی کہ فیصلہ ہوگیا کہ اب یہی کام ہوگا اور میں ہینڈ میڈ آئس کریم لے کر اپنے گھر کے باہر بیٹھ گیا اور یہ بھی عہد کیا کہ اگر کاروبار چل نکلا تو آمدنی کا کم ازکم دس فیصد اور زیادہ سے زیادہ جتنا ہوسکا ضرورت مندوں پر خرچ کروں گا۔ یہ بھی تہیہ کیا کہ یہ آئس کریم پوڈر کے دودھ سے نہیں بنے گی۔اس میں صرف فلیورز نہیں ہوں گے اصلی فروٹ اور پستے ڈلیں گے۔

ایک صاحب نے بازار میں اپنی دوکان کے سامنے ازراہِ مہربانی فٹ پاتھ پر جگہ دے دی جہاں رات آٹھ بجے سے بارہ بجے تک آئس کریم بکنی شروع ہوگئی۔ پھر لوگوں نے مجھے تقریبات کے لیے آرڈر دینے شروع کیے اور میں نے گدھا گاڑی کرائے پر لے کر سپلائی شروع کر دی۔ آج نو سال بعد حالت یہ ہے کہ چار گھنٹے میں سات آٹھ ڈبے دکان پر ہی بک جاتے ہیں اور میرا بیٹا الگ سے سوزوکی کیری میں آئس کریم سپلائی کرتا ہے۔ دو ملازم بیوی کی نگرانی میں آئس کریم بناتے ہیں اور وہی دکان پر کھڑے ہوتے ہیں میں زیادہ تر مصیبت زدگان کو ڈھونڈتا ہوں۔

جن خواتین قیدیوں کو دارالامان میں عارضی طور پر رکھا جاتا ہے۔انہیں اکثر کھانا دے آتا ہوں۔ جیل میں قید بچوں کے لیے کھلونے اور آئس کریم لے جاتا ہوں۔ تین مستحق بچیوں کی میں اور میری بیوی تمام اخراجات کے ساتھ شادی کروا چکے ہیں۔ بہت سوں کو شادی کے کھانے پر آئس کریم دے دی جاتی ہے۔ کسی کا مکان مالی مجبوری کے سبب رک گیا تو اسے ریت یا سیمنٹ لے دیا۔ ایک صاحب کو خراد مشین خریدنے کے لیے لاکھ روپے دے دیے آج ان کی پوری ورکشاپ ہے۔

میں ہر بھکاری کو پیسے نہیں دیتا۔روپے دو روپے سے نہ انکا بھلا ہوسکتا ہے نہ دینے والے کا۔میں خود بھکاریوں کا پس منظر جانچتا ہوں اور کسی مجبوری کے تحت بھیک مانگنے والوں کو دو ڈھائی ہزار روپے سے آلو پیاز کی ریڑھی لگوا دی یا اوزار خرید کر دے دیے۔

اگر کوئی جانور مردہ نظر آجائے تو مزدوروں کو کچھ پیسے دے کر تدفین کروا دیتا ہوں۔ پچھلے سال میں نے نوا کلی ، گلستان روڈ، وفا روڈ اور پولیس لین میں پانچ سو ساٹھ پودے لگوا دیے۔ ان کی دیکھ بھال ہو رہی ہے، اگلے برس تک وہ درخت بن جائیں گے۔

دو ہزار پانچ میں جب شمالی پاکستان میں زلزلہ آیا تو کوئٹہ سے بھی ایک امدادی ٹرین بھیجی گئی۔ جی تو بہت چاہ رہا تھا کہ خود بھی چلا جاؤں لیکن پیچھے کام کون دیکھتا۔بس اتنا کرسکا کہ اس ٹرین میں جتنے بھی امدادی کارکن جارہے تھے ان کے ساتھ کھانا کر دیا۔ لیکن دو ہزار آٹھ میں زیارت میں زلزلے کے متاثرین جب کوئٹہ آئے تو دو سو متاثرین کے لیے کھانا، کمبل، رضائیاں اور بچوں کی دوا دارو کا انتظام کر کے دو ہزار پانچ کے زلزلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ خود نہ ہونے کا احساسِ جرم مٹانے کی کوشش کی۔

حالیہ سیلاب کے جو متاثرین کوئٹہ آئے ہیں، میرا اور میری فیملی کا دل تو چاہتا ہے کہ سب کی کچھ نہ کچھ خدمت ہوسکے۔لیکن مصیبت اتنی بڑی ہے کہ ایسا کرنا ایک آدمی یا خاندان کے لئے بہت مشکل ہے۔ پھر بھی بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے کیمپ اور سپیشل بچوں کے سکول میں لگنے والے کیمپ میں کوئی چار سو ساڑھے چار سو بچوں اور بڑوں کی حجامت بنوا دی ہے۔ دو سو سیلاب زدگان کو ایک دن کا کھانا بھی پہنچایا ہے۔ ضرورت کے برتنوں، اور کپڑوں کے علاوہ سب کپڑے اور برتن سیلاب زدگان کو دے دیے ہیں۔ دریاں اور پلاسٹک شیٹس بھی خریدی ہیں۔ محلے میں بھی سامان جمع کررہے ہیں۔

چاند رات کو میری بیوی دونوں کیمپوں میں سویاں اور چوڑیاں لے گئی۔ بیٹی نے بیوٹیشن کا کورس کیا ہوا ہے۔اس نے پچاس ساٹھ بچیوں کو مہندی لگا دی۔ ان میں سے جو تیز پچیاں تھیں وہ فوراً سیکھ گئیں اور پھر سب نے مل کر دنوں کیمپوں میں سب خواتین کے ہاتھوں پر مہندی لگا دی۔عید کے دن دونوں کیمپوں میں رہنے والوں نے آئس کریم بھی کھائی۔

پچھلے دنوں میرے دل پر بڑا بوجھ رہا۔اسپتال میں ایک لڑکی کی لاش دیکھی ۔اس کے ورثا کو اس پر ڈالنے کے لئے چادر بھی کسی سے مانگنی پڑی۔ میری پوری کوشش ہے کہ ایک مہینے میں مفت کفن کا پروجیکٹ بھی شروع کردیا جائے۔آج کل تو کوئٹہ میں کفن بھی کم ازکم چھ سو روپے کا ملتا ہے۔ ہزاروں لوگ ہیں جن کے پاس چھ سو بھی نہیں ہوتے۔

ایک زمانہ تھا میں صرف کلف لگا شلوار قمیض پہنتا تھا۔اب نہیں پہنتا۔ کلف والے کپڑے پہننے سے بندے میں انا اور غرور آجاتا ہے۔۔۔۔‘

فاروق احمد کی کہانی کے بعد فی الحال کچھ لکھنے کا جی نہیں چاہ رہا۔


http://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzad


Article By Wusat Ullah Khan
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/09/100917_wusat_diary_32.shtml
All right reserved by BBC Urdu ... Published here only for sake of public awareness.
Contents pasted here are directly taken from the original website !

http://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzad




http://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzad


www.READnSEND.net


http://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzad


http://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzad



http://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzad

Give your Suggestion, help us improve

 

Invite a Friend to join the READnSEND Group 
or If you'd like to add your relatives/friends emails in
this mailing list then 
email Us their addresses (one address per line)

READnSEND@gmail.com

If you are receiving this email as a forwarded message
JOIN US



Subscribe to readnsend
Powered by groups.yahoo.com


READnSEND,                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                         Google                                                           Groups,www.readnsend.net
Subscribe to readnsend
Email:
Visit this group


http://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzad


http://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzad


http://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzad


http://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzadhttp://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzadhttp://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzadhttp://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzad


http://www.readnsend.net?Faisal%20Shahzad


My sister and I had a really really close relationship. She was always there for me and being the younger one, was the most loving person in our home.

Everyone who knew her loved her because of her beauty and purity. She was polite, down to earth, funny, sweet, innocent, and would never judge anyone.

She died on December 20, 2009 leaving us alone ....

You are requested to pray to Allah Almighty for blessing her with all the best and with a place in heaven.

Please recite Surah Fatiha (Alhamdulillah) One Time and Surah Ikhlas (Qul Howala Ho Ahad) 03 times for her.

Thanks

Faisal

No comments: